ابنا: ایران کے نائب وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللھیان" نے آج کویت میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل "بان کی مون کے ساتھ ملاقات میں اہم ترین علاقائی و بین الاقوامی مسائل خاصطور سے شام کی صورت حال اور شام کے پناہ گزینوں کی واپسی کے طریقے کار کے بارے میں صلاح مشورہ کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ "حسین امیرعبداللھیان" شام کے عوام کی مدد کے حوالے سے دوسرے بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کے لئے آج کویت پہنچے ہیں۔ یہ اجلاس کل بروز بدھ دنیا کے 86 ملکوں کے نمائندوں کی شرکت اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل "بان کی مون" کی موجودگی میں کویت میں منعقد ہورہا ہے۔
.......
/169